0
Tuesday 9 Oct 2018 16:12

افغانستان میں قیام امن کیلئے امریکی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان

افغانستان میں قیام امن کیلئے امریکی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے افغان مسئلے کے حل کے لیے تعاون پر اتفاق کیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زلمے خلیل زاد نے وزیر خارجہ کو اپنے دورہ کابل کے حوالے سے آگاہ کیا اور  مستقبل میں بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان میں قیام امن کے لیے امریکی کاوشوں کا خیر مقدم کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ افغان تنازع کے سیاسی حل کے لیے پاکستان بھرپور کردار ادا کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا۔ اس سے قبل امریکی نمائندہ خصوصی وفد کے ہمراہ دفتر خارجہ پہنچے تو سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے ان کا استقبال کیا، دونوں ممالک میں وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے، جس میں دفاع اور سکیورٹی سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 754881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش