QR CodeQR Code

پشاور، شمالی وزیرستان کے متاثرین کا گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا

9 Oct 2018 17:08

گورنر خیبر پختونخوا اور مظاہرین کے مابین مذاکرات جاری ہیں، مظاہرین کا کہنا ہے کہ ساڑھے 4 سال گزرنے کے باوجود ہم کیمپوں میں رہ رہے ہیں جبکہ حکومت نے ہمارے ماہانہ 12 ہزار کی اقساط بھی روک رکھی ہیں، ہمیں فوری طور پر اپنے علاقوں میں بھیجا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے آپریشن متاثرین نے 4 سال گزرنے کے باجود اپنے علاقوں میں واپسی ممکن نہ ہونے اور حکومت کی جانب سے نظر انداز کرنے پر گورنر ہاؤس پشاور کے سامنے دھرنا دیدیا۔ گورنر خیبر پختونخوا اور مظاہرین کے مابین مذاکرات جاری ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ساڑھے 4 سال گزرنے کے باوجود ہم کیمپوں میں رہ رہے ہیں جبکہ حکومت نے ہماری ماہانہ 12 ہزار کی اقساط بھی روک رکھی ہیں، ہمیں افغانستان سے بکاخیل کیمپ لا کر بےبس چھوڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومت نے اپنے وعدے وفا نہیں کئے، ہمیں فوری طور پر اپنے علاقوں میں بھیجا جائے اور ہماری روکی گئی مالی امداد فوری جاری کر دی جائے۔ متاثرین نے خبردار کیا کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔ اگر حکومت نے شنوائی نہیں کی تو اگلی منزل اسلام آباد ہوگی اور پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔ دریں اثنا خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات شروع کئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 754890

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/754890/پشاور-شمالی-وزیرستان-کے-متاثرین-کا-گورنر-ہاؤس-سامنے-دھرنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org