0
Tuesday 9 Oct 2018 17:55

فاٹا میں 13 پولیس لائنز، 95 تھانے اور 190 پوسٹیں قائم کی جائینگی

فاٹا میں 13 پولیس لائنز، 95 تھانے اور 190 پوسٹیں قائم کی جائینگی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پخوتنخوا پولیس کا فاٹا میں پولیسنگ کا ہوم ورک آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ قبائلی علاقوں میں 13 پولیس لائنز 95 تھانے اور 190 پولیس پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق قبائلی علاقوں میں پولیس فورس کی مجموعی تعداد 40 سے 45 ہزار ہوگی، جبکہ قبائلی علاقوں میں 22 ہزار نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔ لیویز اور خاصہ دار کو خیبر پختونخوا پولیس فورس میں ضم کیا جائے گا۔ ضلعی سطح پر سی ٹی ڈی، ایلیٹ فورس اور دیگر یونٹس بھی قائم کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پولیس ایکٹ کے تحت جرگہ سسٹم ڈی آر سی یونٹ قائم کئے جائیں گے۔ قبائلی اضلاع میں پولیسنگ اور دیگر اقدامات کیلئے سماجی نمائندوں سمیت دیگر متعلقہ شخصیات کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 754905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش