QR CodeQR Code

پشاور میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن، 24 افراد گرفتار

9 Oct 2018 21:02

کنٹونمنٹ مجسٹریٹ قرۃ العین وزیر نے کہا کہ تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائی دو ہفتوں تک بلا تعطل مختلف اوقات میں جاری رہے گی جس میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ کنٹونمنٹ بورڈ پشاور نے تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے مختلف بازاروں سے 24 افراد کو گرفتار کرکے ایک ٹرک سامان ضبط کرلیا۔ کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ہدایت پر کنٹونمنٹ مجسٹریٹ قرۃ العین وزیر نے ایس ایچ او غربی دوست محمد اور انفورسمنٹ سٹاف کے ہمراہ لیاقت بازار، کباڑی بازار اور کالی باڑی میں کارروائی کرتے ہوئے دکانوں سے باہر تجاوزات قائم کرنے کیبن سٹال وغیرہ رکھنے پر 24 افراد کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا جبکہ مذکورہ بازاروں سے ایک ٹرک سامان بھی ضبط کرلیا۔ کنٹونمنٹ مجسٹریٹ قرۃ العین وزیر نے کہا کہ تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائی دو ہفتوں تک بلا تعطل مختلف اوقات میں جاری رہے گی جس میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائیگی۔


خبر کا کوڈ: 754927

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/754927/پشاور-میں-تجاوزات-کیخلاف-گرینڈ-ا-پریشن-24-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org