QR CodeQR Code

پاراچنار، آج 28 محرم کو یوم شہادت سکینہؑ منایا گیا

9 Oct 2018 21:29

مولانا شاکر حسین نے خطاب کرتے ہوئے حضرت امام حسینؑ کی مظلومہ بیٹی کی مظلومیت اور کربلا کے بعد زندان میں ان کی ستمزدہ زندگی پر روشنی ڈالی۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار سمیت کرم بھر میں آج یوم شہادت حضرت بی بی سکینہؑ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آج 28 محرم الحرام کو حضرت امام حسینؑ کی لاڈلی بیٹی حضرت بی بی سکینہؑ کا یوم شہادت منایا گیا۔ اس سلسلے میں کرم بھر کے دیہاتوں کے امام بارگاہوں میں مجالس عزاء کا اہتمام کیا گیا جبکہ مرکزی سطح پرمرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں حضرت بی بی سکینہؑ کی یوم شہادت کے موقع پر سب سے بڑے مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا، جس میں ہزاروں کی تعداد مومنین نے شرکت کی۔ شرکاء نے خوب سینہ کوبی کرتے ہوئے مظلومہ بی بی کو خراج عقیدت پیش کی۔ اس دوران تابوت بھی نکالی گئی۔ مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں مولانا شاکر حسین نے مجلس پڑھی۔  انہوں نے خطاب کرتے ہوئے حضرت امام حسینؑ کی مظلومہ بیٹی کی مظلومیت اور ان کے کربلا کے بعد زندان میں ستم زدہ زندگی پر روشنی ڈالی۔


خبر کا کوڈ: 754934

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/754934/پاراچنار-آج-28-محرم-کو-یوم-شہادت-سکینہ-منایا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org