0
Wednesday 10 Oct 2018 01:16

علامہ ناصر عباس کی وزیر مملکت داخلہ شہہریار آفریدی سے ملاقات، زائرین کے معاملے پر تبادلہ خیال

علامہ ناصر عباس کی وزیر مملکت داخلہ شہہریار آفریدی سے ملاقات، زائرین کے معاملے پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفد کے ہمراہ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی سے ملاقات کی ہے اور زائرین کو درپیش مشکلات پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ حکومت زائرین کی مشکلات دور کرنے کے لئے مستقل سنجیدہ اقدامات اٹھائے، تفتان بارڈر پر زائرین کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں، پانی ہے نہ ہی کھانے کی کوئی چیز، شدید سردیوں کی وجہ سے زائرین کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ زائرین کے مسئلہ کو مستقل طور پر حل کریں گے، لیکن تاحال کوئی خاص بہتری نہیں آئی۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے مطالبہ کیا کہ فی الفور بارڈر پر پھنسے تمام زائرین کو کوئٹہ پہنچانے کا بندوبست کیا جائے۔ سہولیات کے فقدان کے باعث تین زائرین جان سے گئے اور درجنوں بیمار پڑ گئے ہیں۔ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے ہنگامی بنیادوں پر زائرین کو کوئٹہ منتقل کرنے اور سہولیات دینے کی یقین دہانی کرائی۔ اس دوران شہریار آفریدی نے کور کمانڈر کوئٹہ کو بھی فون کیا اور فی الفور زائرین کو کوئٹہ منتقل کرنے کی ہدایت کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی اور شہریار محسن بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 754966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش