0
Wednesday 10 Oct 2018 09:36

بھارت کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، مشال ملک

بھارت کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، مشال ملک
اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ ہر کسی کو آزادی سے جینے کا حق حاصل ہے، دنیا بھارت کی معیشت کو دیکھتے ہوئے اس کے خلاف بات نہیں کرتی، بھارت کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، ہمیں اب عالمی شخصیات پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ وہ منگل کو نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں منعقدہ دو روزہ کشمیر کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا میں لابنگ اور اقوام متحدہ کے میکنزم میں آ کر اپنی آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے، اس وقت حریت لیڈر نظر بند ہیں جنکی آزادی کے لیے آواز اٹھائی جانی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 754978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش