QR CodeQR Code

افغانستان میں انتخابی دفتر پر خودکش حملہ، امیدوار سمیت 8 جاں بحق

10 Oct 2018 10:06

اس حملے سے ایک دن قبل ہی طالبان نے انتخابات کو بوگس عمل قرار دیتے ہوئے انتخابی سرگرمیوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا اور امیدواروں کو خبردار کیا تھا وہ اس سے دور رہیں۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کی مہم کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں انتخابی امیدوار سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ صوبہ ہلمند کے گورنر کے ترجمان عمر زھاک کا کہنا تھا کہ حملہ آور نے افغانستان کے جنوبی شہر لشکر گاہ میں صالح محمد آسکزئی کی انتخابی مہم کے دفتر میں خود کو دھماکے سے اڑا جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے۔ نوجوان صالح نے پہلی مرتبہ انتخابات میں حصہ لیا تھا اور انہوں نے الیکشن کے دوران ’مثبت تبدیلی‘ کا نعرہ لگایا تھا۔ ابھی تک کسی نے بھی اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی لیکن ممکنہ طور پر طالبان ہی اس حملے میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ صدر اشرف غنی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغان عوام جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور دہشت گردوں کو انتخابی عمل کو روکنے نہیں دیں گے۔ یاد رہے کہ اس حملے سے ایک دن قبل ہی طالبان نے انتخابات کو بوگس عمل قرار دیتے ہوئے انتخابی سرگرمیوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا اور امیدواروں کو خبردار کیا تھا وہ اس سے دور رہیں۔ 28ستمبر سے انتخابی مہم شروع ہونے کے بعد سے یہ اس مہم پر دوسرا حملہ ہے جہاں اس سے قبل گزشتہ ہفتے دو اکتوبر کو صوبہ ننگر ہار میں ریلی پر حملے کے نتیجے میں 13افراد ہلاک اور 40سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ 20اکتوبر کو ہونے والے انتخابات میں ڈھائی ہزار سے زائد امیدوار حصہ لیں گے لیکن انتخابات کے قریب آتے ہی ہر گزرتے دن کے ساتھ پرتشدد واقعات کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 754986

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/754986/افغانستان-میں-انتخابی-دفتر-پر-خودکش-حملہ-امیدوار-سمیت-8-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org