0
Wednesday 10 Oct 2018 19:16

لاہور، تحریک لبیک کا 12 اکتوبر کو لبیک یارسول اللہ مارچ کا اعلان

لاہور، تحریک لبیک کا 12 اکتوبر کو لبیک یارسول اللہ مارچ کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک یارسول اللہ کی مرکزی مجلس عاملہ و شوری کا اجلاس مرکزی امیر مولانا خادم حسین رضوی کی زیر صدارت مرکز رحمت للعلمین 190/B ملتان روڈ لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پیر افضل قادری نے بھی خصوصی شرکت کی دیگر ممبران عاملہ و شوری میں پیر ظہیر الحسن شاہ، مولانا وحید نور، جافظ سعد رضوی، صاحبزادہ پیر اعجاز اشرفی، پیر قاضی محمود اعوان، ڈاکٹر شفیق امینی، حفیظ اللہ علوی، پیر سید سرور شاہ بخاری، علامہ غلام عباس فیضی، علامہ فاروق الحسن قادری و دیگر سمیت ملک بھر سے آئے ارکان نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 12 اکتوبر بروز جمعتہ المبارک دن 3 بجے "لبیک یارسول اللہ مارچ" نکالا جائے گا۔ جس میں عاشقان رسول کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت(ص) کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مزید آئندہ کا لائحہ عمل قائدین تحریک لبیک یارسول اللہ 12 اکتوبر 2018 کو لبیک یارسول اللہ مارچ کے اختتام پر فیصل چوک پنجاب اسمبلی کے سامنے پیش کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 754991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش