0
Wednesday 10 Oct 2018 10:40

سی پیک میں سعودی عرب کی شمولیت سے خطے کی صورتحال خراب ہونیکا خطرہ ہے، حاصل خان بزنجو

سی پیک میں سعودی عرب کی شمولیت سے خطے کی صورتحال خراب ہونیکا خطرہ ہے، حاصل خان بزنجو
اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کو حاکم وقت کیخلاف آواز حق بلند کرنا ہوگی۔ مزاحمت کی سیاست کے بغیر نیشنل پارٹی کے پاس دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے۔ سیاسی مزاحمت سے ہی پارٹی کو منظم کیا جا سکتا ہے۔ سماج میں سیاسی مزاحمت کی سیاست کو لے کر ہمیں آگے چلنا ہوگا۔ عوام کے معاشی و سیاسی حقوق کیلئے باہر نکلیں اور انکے حقوق کیلئے تحریک چلائیں۔ یہ بات انہوں نے نیشنل پارٹی صحبت پور میں ورکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ نیشنل پارٹی کی حکومت کی تشکیل میں اسٹیلشمنٹ کا کوئی کردار رہا ہے، بلکہ نواز شریف اور سیاسی جماعتوں نے ملکر حکومت تشکیل دی۔ بلوچستان میں بے روزگاری گھمبیر مسئلہ بن گیا ہے۔ سیندک، ریکوڈک اور کچھی کینال جیسے منصوبوں کی تکمیل سے بے روزگاری پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کی معیشت میں نصیر آباد کا بڑا رول ہے۔ اب تک صوبے کا سب سے بڑا وسیلہ گرین بیلٹ ہے۔ معیشت کی بہتری کیلئے وسائل کو بہتر انداز میں استعمال لانے کی ضرورت ہے۔ سی پیک اور ریکوڈک میں سعودیہ کی شمولیت سے ریجن کی صورتحال کے خراب ہونے کا خطرہ موجود ہے۔ حکومت کوئی بھی معاہدہ کرنے سے پہلے علاقائی اور ہمسایہ ممالک کے مفادات کو بھی اپنے مدنظر رکھ کر حکمت عملی ترتیب دیں، تاکہ علاقائی تصادم کے خطرات کم ہو سکیں۔ افغان مہاجرین کو شہریت دینی کی باتیں حکمرانوں کی خام خیالی ہے۔ اس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ افغان مہاجرین کی فوری واپسی کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 755004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش