0
Wednesday 10 Oct 2018 18:57

محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نے4 سال میں ہونیوالی پھانسیوں کا ڈیٹا جاری کر دیا

محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نے4 سال میں ہونیوالی پھانسیوں کا ڈیٹا جاری کر دیا
اسلام ٹائمز۔ محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نے 4 سال میں ہونیوالی پھانسیوں کا ڈیٹا جاری کر دیا ہے۔ محکمہ جیل نے پھانسیوں کی تفصیلات محکمہ داخلہ پنجاب اور آئی جی پنجاب کو بھجوائی ہیں۔ محکمہ جیل خانہ جات کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 4 سال کے دوران 423 مجرمان کو پھانسی دی گئی۔ سال 2015ء میں 309 مجرمان کو مختلف جیلوں میں پھانسی کی سزا دی گئی۔ رپورٹ  کے مطابق سنٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور میں 38، فیصل آباد میں 30 مجرموں کو پھانسی دی گئی۔ اسی طرح راولپنڈی میں 37 مجرمان کی سزائے موت پر عملدرآمد کروایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سال 2016ء میں پنجاب کی مختلف جیلوں میں 82 مجرمان کو پھانسی دی گئی۔ لاہور میں 18 مجرموں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا گیا، راولپنڈی 10 اور میانوالی اور فیصل آباد میں 5،5 پھانسیاں ہوئیں۔ سال 2017ء میں پنجاب کی جیلوں میں 24 مجرمان کو پھانسی دی گئی۔ لاہور میں 2، ساہیوال میں 5، سرگودھا اور فیصل آباد کی جیلوں میں 3،3 قیدی پھانسی چڑھے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2018 میں اب تک صرف 8 مجرموں کو پھانسی دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 755059
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش