0
Wednesday 10 Oct 2018 16:57

اے این پی کا بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف احتجاج کا اعلان

اے این پی کا بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف احتجاج کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے مہنگائی، ٹیکسوں میں اضافے، نئے ٹیکسوں کے نفاذ اور آئی ایم ایف سے قرضے لینے کے خلاف صوبہ بھر کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں 12 اکتوبر بروز جمعہ دوپہر 2 بجے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے این پی رنما نے بڑھتی ہوئی مہنگائی، ٹیکسوں میں اضافے، نئے ٹیکسیز کا نفاذ اور حکومت کا آئی ایم ایف سے قرضے لینے کے خلاف صوبہ بھر میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تاجر تنظیمیں، ٹرانسپورٹرز، دکاندار اور ہر طبقہ فکر کے لوگ اس احتجاج میں بھر پور شرکت یقینی بنائیں، تاکہ نئے پاکستان کے حکمرانوں کو غریب عوام پر بوجھ ڈالنے کے فیصلے واپس لینے پر مجبور کیا جائے۔ امیر حیدر ہوتی نے پارٹی کے تمام ضلعی صدور کو ہدایت کی کہ اپنے متعلقہ اضلاع میں پرامن احتجاج کیلئے بھر پور تیاری کریں اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سے حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرائیں۔ انہوں نے پارٹی کی ذیلی تنظیموں کو بھی ہدایت کی کہ وہ پارٹی کے احتجاج میں بھر پور شرکت کریں۔
خبر کا کوڈ : 755112
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش