0
Wednesday 10 Oct 2018 17:38

ملتان، بہائوالدین زکریا یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس کارڈ کے بغیر داخلے پر پابندی

ملتان، بہائوالدین زکریا یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس کارڈ کے بغیر داخلے پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ بہاالدین زکریا یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس کارڈز کے بغیر داخلے پر پابندی کا فیصلہ کر لیا گیا، چیئرمینوں کو مراسلے جاری کر دیئے گئے، تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی میں آوٹ سائیڈرز کے داخلے کو روکنے کے لئے سٹوڈنٹس کارڈز پر سختی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے کیمپس میں آؤٹ سائیڈر کو روکنے کیلئے کارڈز چیکنگ سسٹم بنانے کا فیصلہ کیا ہے، مگر بہت سے طلبا کو تاحال سٹوڈنٹس کارڈز جاری نہیں ہوئے ہیں جس وجہ سے سیکورٹی حکام کو مشکلات کا سامنا ہے، لہذا یکم نومبر 2018ء سے کسی بھی طالب علم کو بغیر کارڈ کیمپس میں داخلہ نہیں ہونے دیا جائے گا اور سیکورٹی حکام کسی بھی جگہ طلباء کے سٹوڈنٹس کارڈز چیک کرنے کے مجاز ہوں گے، اس لئے یکم نومبر تک تمام طلبا کو کارڈز جاری کربدیئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 755115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش