QR CodeQR Code

سندھ ضمنی الیکشن، نواز لیگ کا پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان

10 Oct 2018 23:49

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت اور انکی انتخابی مہم چلانے کا بھی اعلان کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حمایت کے بدلے سندھ کے ضمنی انتخابات میں نواز لیگ نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، یہ اعلان کراچی میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی ملاقات کے بعد مسلم لیگی رہنماؤں نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ قبل ازیں پیپلز پارٹی کے وفد نے صوبائی سیکرٹری جنرل وقار مہدی کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) سندھ کے سابق صدر شاہ محمد شاہ سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کیلئے حمایت پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما راشد ربانی و دیگر بھی موجود تھے۔ بعد ازاں مسلم لیگ بزنس فورم کے صدر مرزا اشتیاق بیگ کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنماوؤں نے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت اور ان کی انتخابی مہم چلانے کا بھی اعلان کیا۔


خبر کا کوڈ: 755164

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/755164/سندھ-ضمنی-الیکشن-نواز-لیگ-کا-پیپلز-پارٹی-کی-حمایت-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org