0
Thursday 11 Oct 2018 12:17

اسلامیہ کالج میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز

اسلامیہ کالج میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ اسلامیہ کالج پشاور میں شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے زیرِاہتمام کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں اسلامیہ کالج کے احمد فراز بلاک میں ایک پر وقار تقریب منعقد کا اہتمام کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر سریر بادشاہ ڈین آف بیسک اینڈ سوشل سائنسز تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے، ہم سب کو صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیئے۔ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کو کامیاب بنانے میں اساتذہ کرام اور طلباء کو اپنا اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ترقی یافتہ ممالک اس وجہ سے ہم سے آگے ہیں کہ وہ اپنے گھر اور اپنے اردگرد ماحول کے صاف ستھرا رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت بھی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز کر چکی ہے، جو کہ قابلِ تعریف ہے، ہم نے اس مہم کا آغاز اسلامیہ کالج سے کر دیا ہے۔ تقریب میں پروفیسرز، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے حصہ لیا اور یونیورسٹی میں واک کرکے صفائی بھی کی۔ طلباء نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے حوالے سے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جس پر صفائی کے حوالے سے پیغامات درج تھے۔
خبر کا کوڈ : 755240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش