QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا حکومت کا بجٹ میں تاخیر کا فیصلہ

11 Oct 2018 12:24

صوبہ میں 14 اکتوبر کو ہونیوالے ضمنی الیکشن اور بعض دیگر ناگزیر امور کیوجہ سے صوبائی اسمبلی کا آج ہونیوالا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے، جسکے بعد اب اجلاس 15 اکتوبر بروز پیر ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کا باقی ماندہ بجٹ پیش کرنے میں چند دن تاخیر کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد اب بجٹ آج کے بجائے 15 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق صوبہ میں 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن اور بعض دیگر ناگزیر امور کی وجہ سے صوبائی اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اب اجلاس 15 اکتوبر بروز پیر ہوگا۔ یوں باقی ماندہ 8 مہینوں کیلئے صوبائی بجٹ بھی اب 15 اکتوبر کو ہی پیش کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں باضابطہ طور پر اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 755244

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/755244/خیبر-پختونخوا-حکومت-کا-بجٹ-میں-تاخیر-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org