QR CodeQR Code

بشام میں مزید 4 افراد میں ڈینگی وائرس كی تصدیق، تعداد 158 ہوگئی

11 Oct 2018 12:32

بشام كے مقامی مكینوں كا كہنا ہے كہ ہسپتال میں سہولیات كا فقدان ہے، تحصیل ہسپتال میں ڈاكٹروں سمیت پینے كے صاف پانی، واش روم اور بجلی نہ ہونے كے برابر ہے، ہماے مریض تڑپ رہے ہیں كوئی پُرسان حال نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام میں مزید 4 افراد میں ڈینگی وائرس كی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد متاثرہ افراد كی تعداد بڑھ کر 158 تک ہوگئی ہے۔ شانگلہ کے علاقے بشام میں 3 ہفتوں سے ڈینگی وائرس كے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ہر دن ہسپتال میں ڈینگی كے نئے كیسز سامنے آ رہے ہیں۔ آج ہسپتال میں مزید 4 افراد میں مرض كی تصدیق ہوئی جس کے بعد مریضوں كی تعداد 158 تک جا پہنچی ہے۔ بشام كے مقامی مكینوں كا كہنا ہے كہ ہسپتال میں سہولیات كا فقدان ہے، تحصیل ہسپتال میں ڈاكٹروں سمیت پینے كے صاف پانی، واش روم اور بجلی نہ ہونے كے برابر ہے، ہماے مریض تڑپ رہے ہیں كوئی پُرسان حال نہیں۔ ڈینگی مریضوں  كیلئے صرف ایک وارڈ كے علاوہ سہولیات میسر نہیں، ہسپتال حكام حیلے بہانے كر رہے ہیں اور ڈینگی پر قابو پانے كیلئے حكومتی اقدامات نہ ہونے كے برابر ہیں۔ ادھر ڈاكٹروں كا كہنا ہے كہ ہسپتال میں خراب ڈینگی وائرس كی ٹیسٹ مشین كو ٹھیک كر دیا گیا ہے، ڈینگی ادویات اور دیگر سہولیات دے رہے ہیں۔ گذشتہ ہفتے سے بشام میں مختلف ڈینگی سے متاثرہ كالونیوں میں گھر گھر مہم شروع كی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 755248

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/755248/بشام-میں-مزید-4-افراد-ڈینگی-وائرس-كی-تصدیق-تعداد-158-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org