QR CodeQR Code

لڑکیوں کی شادی کی عمر 18 سال کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

11 Oct 2018 20:33

قرارداد پاکستان تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرار داد میں کہا گیا کہ کم عمری کی شادی لڑکیوں کے حقوق کا اہم ترین معاملہ ہے، کم عمری کی شادی سے معاشرے میں بے شمار مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لڑکیوں کی شادی کی عمر 16 کی بجائے 18 سال کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔ قرارداد پاکستان تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرار داد میں کہا گیا کہ کم عمری کی شادی لڑکیوں کے حقوق کا اہم ترین معاملہ ہے، کم عمری کی شادی سے معاشرے میں بے شمار مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ کم عمری کی شادی سے لڑکیوں کی جسمانی، جذباتی اور تولیدی صحت پر بُرے اثرات مرتب ہوتے ہیں، کم عمری کی شادی کے نتیجے میں لڑکیاں اپنے بہت سے بنیادی حقوق سے محروم رہ جاتی ہیں۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ دی پنجاب چائلڈ ریزیسٹنس ترمیمی بل 2015 میں ترمیم کی جائے اور لڑکیوں کی شادی کی کم سے کم عمر 16 سال کو بڑھا کر 18 سال مقرر کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 755269

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/755269/لڑکیوں-کی-شادی-عمر-18-سال-کرنے-کیلئے-پنجاب-اسمبلی-میں-قرارداد-جمع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org