0
Thursday 11 Oct 2018 16:49

پشاور، خواجہ سراء کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے میں ملوث ملزم ضمانت پر رہا

پشاور، خواجہ سراء کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے میں ملوث ملزم ضمانت پر رہا
اسلام ٹائمز۔ خواجہ سراء نازو کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے والے 2 مرکزی ملزمان میں سے ایک کو پشاور ہائی کورٹ نے پولیس کی ناقص تفتیش اور عدم دلچسپی  کے باعث ضمانت پر رہا کر دیا۔ ملزم کے پاس سے خواجہ سراء نازو کی لاش کے ٹکڑے شاپنگ بیگ میں برآمد ہوئے تھے جنہیں وہ نامعلوم مقام پر دفنانے جا رہا تھا۔ ملزم کی نشاندہی پر لاش کے دیگر ٹکڑے اور آلہ قتل برآمد کئے گئے تھے۔ ملزم نے بتایا تھا کہ قتل اس کے دوست نے کیا تھا جبکہ وہ لاش کو ٹھکانے لگانے میں اس کی مدد کر رہا تھا۔ ملزم کی رہائی کے بعد پشاور کے خواجہ سراء برادری میں خوف کی فضا پھیل گئی ہے۔

واضح رہے کہ خواجہ سراء ناصر عرف نازو کو 17 اگست کو پشاور کے علاقے باڑہ گیٹ میں 2 افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ ملزمان لاش کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے شاپنگ بیگ میں ڈال کر رکشے میں محفوظ مقام کی جانب منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ راستے میں پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق لاش کے ٹکڑے 3 شاپنگ بیگز میں ڈالے گئے تھے۔ ملزمان کی تحویل سے ایک پستول بھی برآمد کر لیا گیا تھا۔ خواجہ سراؤں کے خلاف تشدد کرنے والے بیشتر افراد کو پولیس جلد گرفتار کرلیتی ہے لیکن تفتیشی افسران کی عدم دلچسپی اور ناقص تفتیش کی بنیاد پر اکثر ملزمان عدالت سے بری ہو جاتے ہیں۔

کچھ عرصہ پہلے بھی ہاجرہ نامی خواجہ سراء کو ورسک روڈ سے آگے غیر آباد علاقہ میں دوستی نہ کرنے کی وجہ سے ذبح کر دیا گیا تھا لیکن ناقص تفتیش کی وجہ سے کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔ خواجہ سراؤں نے ایس ایس پی پشاور سے ملاقات کرکے تفتیش کے حوالے سے اپنے تحفظات اور خدشات سے آگاہ کیا تھا۔ پولیس کے اعلٰی حکام کی جانب سے انہیں یہ یقین دہانی کرائی گئی تھی کے جلد ہی اس حوالے سے ایک کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دیکر اس کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا، لیکن ان کے بار بار رابطہ کرنے کے باوجود پولیس کی جانب سے اس کمیٹی کے قیام کے حوالے سے کوئی مثبت پیش رفت سامنے نہیں آئی۔
خبر کا کوڈ : 755293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش