0
Thursday 11 Oct 2018 17:54

وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری

وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان امور علی امین گنڈاپور کو نوٹس جاری کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق علی امین گنڈاپور کو اپنے بھائی فیصل امین گنڈاپور کیلئے اتنخابی مہم چلانے پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور جو کہ وفاقی وزیر ہیں، ضمنی انتخابات میں اپنے بھائی فیصل امین کی انتخابی مہم چلا رہے تھے۔ نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ آپ نے وفاقی وزیر ہونے کی وجہ سے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے سیکشن 18 کی خلاف ورزی کی ہے، جس کے مطابق وزیراعظم، وزراء اور دیگر سرکاری اہلکار انتخابی مہم میں شرکت نہیں کرسکتے۔ وفاقی وزیر سے کہا گیا ہے کہ وہ بذات خود یا اس کے وکیل کے ذریعہ وجوہات کی وضاحت کرنے کے سلسلے میں ایک تحریری بیان 2 دن کے اندر اندر دفتر میں جمع کر دیں، ناکام رہنے کی صورت میں اس کے خلاف انتخابی ایکٹ 2017ء کے سیکشن 234 (3) کے تحت انکوائری کی جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف نے فیصل امین کو  پی کے 97  کا ٹکٹ دیا ہے۔ جہاں پر ان کا پی پی پی کے امیدوار فرحان افضل دھپ سے سخت مقابلہ ہے۔ واضح رہے کہ فرحان افضل دھپ کو دیگر اپوزیشن جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔
خبر کا کوڈ : 755296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش