QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، مسلح تصادم میں ڈاکٹر منان وانی سمیت دو عسکری پسند شہید

11 Oct 2018 18:48

منان وانی نے اْس وقت جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی، جب وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ایپلائیڈ جیولوجی سے پی ایچ ڈی کررہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں آج دس گھنٹوں تک جاری رہنے والے مسلح تصادم میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق ریسرچ اسکالر منان وانی سمیت دو عسکری پسند شہید ہوئے ہیں۔ مسلح تصادم کے دوران علاقہ میں نوجوانوں اور قابض فورسز کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں۔ انتظامیہ نے احتیاطی طور پر ضلع کپواڑہ میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات معطل کی ہیں۔ اس کے علاوہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں جمعرات کو تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کا عمل معطل رہا۔ لولاب علاقہ کے رہنے والے منان بشیر وانی نے رواں برس 5 جنوری کو حزب المجاہدین کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی۔ منان وانی نے اْس وقت جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی، جب وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ایپلائیڈ جیولوجی سے پی ایچ ڈی کررہے تھے۔ ادھر مقبوضہ کشمیر کی مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کل مذکورہ شہداء کی یاد میں کشمیر بھر میں ہڑتال کی کال دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 755311

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/755311/مقبوضہ-کشمیر-مسلح-تصادم-میں-ڈاکٹر-منان-وانی-سمیت-دو-عسکری-پسند-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org