QR CodeQR Code

منان وانی تحریک آزادی کا بیش قیمت سرمایہ تھے، سید صلاح الدین

12 Oct 2018 16:49

حزب المجاہدین کے سربراہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منان وانی اس تحریک آزادی کا بیش قیمت سرمایہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف اُنکی بندوق بھارت کیلئے سوہان روح بنی ہوئی تھی بلکہ اُن کے الفاظ بھی بھارتی ایوانوں میں لرزہ طاری کئے ہوئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ حزب المجاہدین کی کمانڈر کونسل کا ایک ہنگامی اجلاس اُس وقت منعقد ہوا جب تنظیم کے ایک معروف کمانڈر منان وانی اپنے دو ساتھیوں سمیت جام شہادت نوش کر گئے۔ اس غیر معمولی اجلاس سے تنظیم کے سربراہ سید صلاح الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منان وانی اس تحریک آزادی کا بیش قیمت سرمایہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف اُن کا بندوق بھارت کے لئے سوہان روح بنا ہوا تھا بلکہ اُن کے الفاظ بھی بھارتی ایوانوں میں لرزہ طاری کئے ہوئے تھے۔

سید صلاح الدین نے کہا کہ شہید منان وانی کے یہ الفاظ ’’جب قابض غیر مہذب، وحشی ہو، اس کا اجتماعی ضمیر خون آشام ہے، اس کی اخلاقیات دھوکہ اور فریب ہے، اس کی ذہنیت غالبانہ، توسیع پسندانہ ہے اور وہ بندوق کی نالی سے سوچتا ہے، ایسے میں پرامن مذاکرات ردعمل نہیں ہو سکتا، ضروری ہے کہ اس کا گھمنڈ توڑا اور کچلا جائے‘‘ سنہرے حروف سے لکھنے کے قابل ہیں۔ انہوں نے کہا حزب المجاہدین انتہائی صدمے سے دوچار ہے، اُن کی جدائی ہمارے لئے ناقابل برداشت ہے، ایسے لوگ بڑی مدتوں کے بعد ہی کسی قوم یا تنظیم کو میسر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حزب المجاہدین کی یہ خوش نصیبی تھی کہ ہمارے صفوں میں منان وانی جیسا سکالر موجود تھا۔


خبر کا کوڈ: 755314

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/755314/منان-وانی-تحریک-آزادی-کا-بیش-قیمت-سرمایہ-تھے-سید-صلاح-الدین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org