0
Thursday 11 Oct 2018 18:36

پاراچنار، عمائدین کا قبضہ گروپ کیخلاف فوری کاروائی اور تعمیرات مسمار کرنے کا مطالبہ

پاراچنار، عمائدین کا قبضہ گروپ کیخلاف فوری کاروائی اور تعمیرات مسمار کرنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ مستو خیل قبائل کے عمائدین کا کہنا ہے کہ پاراچنار میں قبضہ گروپ کی جانب سے راتوں رات ان کے پلاٹ پر غیر قانونی طور پر تعمیرات کی گئی ہیں۔ انتظامیہ متعلقہ افراد اور عدالتی احکامات نہ ماننے والوں کے خلاف کاروائی کرے اور غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا جائے۔ پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گاؤں ملانہ، کڑمان، مالی کلے اور صدرہ گاؤں کے قبائلی عمائدین سیکرٹری عادل حسین، حاجی اختر علی، فدا علی، ملک محمد حسین، جعفر حسین اور حاجی یعقوب علی نے کہا کہ قبضہ گروپ سے تعلق رکھنے والے دو افراد مجاہد حسین اور سلمان علی نے پاراچنار کے نواح میں واقع خسرہ نمبر 35 میں ان کے پلاٹ پر راتوں رات غیر قانونی تعمیرات کیں۔ عمائدین نے قبضہ گروپ کے خلاف فوری کاروائی اور تعمیرات مسمار کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ قبضہ گروپ ان کی مزید اراضی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، اس لئے انہیں غیر قانونی اقدامات سے روکا جائے۔ عمائدین کا کہنا تھا کہ شاملات کی تقسیم کے لئے بنائے گئے کمیشن، کمیٹی ممبران اور انتظامیہ کی موجودگی میں 1987ء معاہدے اراضی 6762 خاندانوں میں تقسیم کردی۔ گئی ہے۔  عمائدین نے پولیٹیکل انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے طویل عرصے سے پڑے مقدمات کے میرٹ پر فیصلے کئے، جس سے عوام کے مابین پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوگیا اور مقدمات کے فیصلے آنے کی وجہ سے عوام نے سکھ کا سانس لیا۔
خبر کا کوڈ : 755317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش