0
Thursday 11 Oct 2018 19:48

ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری کی جی سی یونیورسٹی لاہور آمد

ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری کی جی سی یونیورسٹی لاہور آمد
اسلام ٹائمز۔ ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور آمد، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ سے شعبہ فارسی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال ثاقب کی وفات پر تعزیت کی۔ ایرانی قونصل جنرل نے پاکستان میں فارسی زبان کے فروغ کیلئے ڈاکٹر ثاقب کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر جی سی یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال شاہد، کوالٹی انہانسمٹ سیل کی ڈائریکٹر ارم سہیل، ڈاکٹر محمد سلیم مظہر، ڈاکٹر بابر نسیم آسی اور فارسی کے دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔ ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر ثاقب اقبال نے پاکستان میں فارسی زبان کے فروغ کیلئے زندگی وقف کر رکھی تھی، ان کی فارسی زبان کے فروغ کیلے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فارسی زبان کے فروغ سے ایرانی اور پاکستانی قومیں ایک دوسرے کے قریب ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ ثقافتی اور مذہبی تعلقات ہیں جو رہتی دنیا تک قائم رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 755320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش