0
Thursday 11 Oct 2018 19:59

دکاندار یونین پاراچنار کے رہنماؤں کا انتظامیہ سے قبضہ گروپ کیخلاف کاروائی کا مطالبہ

دکاندار یونین پاراچنار کے رہنماؤں کا انتظامیہ سے قبضہ گروپ کیخلاف کاروائی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ دکاندار یونین پاراچنار کے صدر اور دیگر راہنماؤں نے کہا ہے کہ ایک منظم گروہ پاراچنار میں جعل سازی کے ذریعے لوگوں کے مکانات اور پراپرٹی پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انتظامیہ ملوث عناصر کے خلاف فوری کاروائی کرکے گروہ کو بے نقاب کرے۔ پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دوکاندار یونین پنجابی بازار کے صدر سید افتخار، سید عابد حسین، ملک نبی حسین، سید محمد افضل اور سید نذیر حسین نے کہا کہ ایک منظم گروہ لوگوں کے جائیداد، مکانات اور پلاٹوں پر ناجائز قبضہ کرنے کے لئے سرگرم ہوگیا ہے، اس گروہ کے خلاف فوری کاروائی نہ کی گئی تو وہ علاقے کے امن کے لئے بھی خطرہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اس موقع پر سید عابد حسین اور سید طاہر حسین نے کہا کہ پنجابی بازار پاراچنار میں ٹاؤن کمیٹی کا ملکیتی مکان 60 سال سے ان کے قبضے میں ہے اور باقاعدگی سے ٹاؤن کمیٹی کو ماہوار کرایہ ادا کر رہے ہیں۔ محسن رشید نامی شخص اپنے گروہ کے ہمراہ اس مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محسن رشید اور گروہ کے دیگر افراد کے حلاف دھوکہ دہی جعلسازی اور فراڈ کیسوں میں کاروائی کی جائے اور پابند ضمانت کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 755321
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش