0
Thursday 11 Oct 2018 20:41

سنی تحریک لاہور ڈویژن کی مکمل باڈی تحلیل کر دی گئی

سنی تحریک لاہور ڈویژن کی مکمل باڈی تحلیل کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد زاہد حبیب قادری کے مطابق ناگزیر وجوہات کی بناء پر سنی تحریک لاہور ڈویژن کی مکمل باڈی تحلیل کر دی گئی ہے، جس کے بعد مولانا شریف الدین قذافی نگران ضلعی صدر مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم میں نظریاتی کارکنان ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، تنظیمی عہدے امانت ہیں، کارکنان عوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہوں، تنظیم سازی کیلئے عہدیداروں کی کارکردگی مقرر کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل دفتر لاہور میں منعقدہ اجلاس میں کئے جانے والے فیصلوں پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق مولانا شریف الدین قذافی نگران ضلعی صدر لاہور ہوں گے جبکہ افتخار احمد خان، مولانا سرفراز احمد سیالوی، قاری سیف اللہ، مولانا غلام محی الدین، عمر قریشی رابطہ کمیٹی شیخ نواز میڈیا انچارج مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ پنجاب رابطہ کمیٹی کی سفارشات پر صوبائی صدر ڈاکٹر حافظ محمد شاہد حسین نے فیصلوں کی توثیق کر دی۔ مولانا شریف الدین قذافی لاہور ضلع میں تمام تنظیمی امور کی نگرانی کریں گے، تمام یونٹوں کا اجلاس علماء و مشائخ روابط قائم کریں گے۔ آئندہ اجلاس میں ڈویژن رابطہ کمیٹی اور ضلع لاہور کے اراکین رابطہ کمیٹی اور دیگر ذمہ دران کی مشاورت کے بعد فیصلوں کا اعلان کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 755323
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش