QR CodeQR Code

زرِ مبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے

11 Oct 2018 23:24

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران زرِ مبادلہ کے سرکاری ذخائر میں مزید 10 کروڑ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ملک کے مجموعی زرِ مبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالر سے بھی گر کر 14 ارب 85 کروڑ 21 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔


اسلام ٹائمز۔ رواں ہفتے زرِ مبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ ڈالر کمی واقع ہوئی، جس کے بعد ذخائر 15 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران زرِ مبادلہ کے سرکاری ذخائر میں مزید 10 کروڑ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ملک کے مجموعی زرِ مبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالر سے بھی گر کر 14 ارب 85 کروڑ 21 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سرکاری ذخائر 8 ارب 30 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی سطح پر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 کروڑ 96 لاکھ  ڈالر اضافے سے 6 ارب 54 کروڑ 43  لاکھ  ڈالر کی سطح پر ہیں۔ سرکاری زرِ مبادلہ کے ذخائر میں چار کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 755351

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/755351/زر-مبادلہ-کے-ذخائر-15-ارب-ڈالر-کی-سطح-سے-نیچے-ا-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org