QR CodeQR Code

کشمیری عوام نام نہاد بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کو بھی مسترد کریں، حریت قیادت

12 Oct 2018 07:52

قائدین نے عوام پر زور دیا کہ وہ حکمرانوں کی جانب سے ان پر مسلط کئے گئے نام نہاد انتخابی عمل کو گذشتہ دو مراحل کی طرح مکمل طور مسترد کریں اور اس دن ہمہ گیر احتجاجی ہڑتال کرکے تحریک کے ساتھ اپنی بھرپور وابستگی کا مظاہرہ کریں۔


اسلام ٹائمز۔ مشترکہ مزاحمتی قائدین سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے دوران نظربندی جموں و کشمیر کے محب وطن عوام سے یہ اپیل دہرائی ہے کہ وہ جاری نام نہاد بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے موقع پر سنیچر 13اکتوبر 2018ء کو بھی متعلقہ مقامات اور علاقہ جات میں مکمل بائیکاٹ اور احتجاجی ہڑتال کر کے اس نام نہاد مشق سے عملاً دور رہ کر اسے کلی طور پر مسترد کریں اور رواں تحریک آزادی کے ساتھ اپنی مکمل وابستگی کا اظہار کریں۔ قائدین نے عوام پر زور دیا کہ وہ حکمرانوں کی جانب سے ان پر مسلط کئے گئے نام نہاد انتخابی عمل کو گذشتہ دو مراحل کی طرح مکمل طور مسترد کریں اور اس دن ہمہ گیر احتجاجی ہڑتال کرکے تحریک کے ساتھ اپنی بھرپور وابستگی کا مظاہرہ کریں۔ قائدین نے شاٹھ گنڈ قلم آباد ہندوارہ میں ایک عسکری معرکے کے دوران شہید کئے گئے سرکردہ عسکریت پسند اور اسکالر شہید ڈاکٹر منان بشیر وانی اور اس کے ساتھی شہید عبدالغنی خواجہ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید منان بشیر وانی جو نہ صرف ایک ممتاز اسکالر تھے بلکہ موصوف ایک ادیب اور نامور قلمکار تھے کی شہادت سے رواں تحریک آزادی ایک عظیم اثاثے سے محروم ہو گئی ہے۔ ادھر میرواعظ عمر فاروق نے مرکزی جامع مسجد سرینگر کے سابق امام سرکردہ ادیب ،محقق اور شاعر مولوی اسد اللہ ڈار کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 755368

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/755368/کشمیری-عوام-نام-نہاد-بلدیاتی-انتخابات-کے-تیسرے-مرحلے-کو-بھی-مسترد-کریں-حریت-قیادت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org