QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا، سرکاری اساتذہ کو اپنے بچے گورنمنٹ اسکولوں میں داخل کرانیکی ہدایت

12 Oct 2018 11:49

محکمہ تعلیم نے ہدایت کی ہے کہ ان تمام اساتذہ کے کوائف جمع کئے جائیں جن کے بچے پرائیویٹ اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز سے لیکر چوکیداروں تک محکمہ تعلیم کے تمام ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے بچوں کے بارے میں کوائف فراہم کریں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں محکمہ تعلیم نے سرکاری اساتذہ کو ہدایت کی ہے کہ اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کرائیں۔ وزیر تعلیم خیبر پختونخوا ضیاءاللہ بنگش کا کہنا ہے کہ یہ اقدام محکمہ تعلیم میں بہتری کیلئے اٹھایا گیا ہے، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ دیگر سرکاری ملازمین اور عوامی نمائندوں کے بچوں کو پابند کیوں نہیں کیا گیا۔ محکمہ تعلیم نے ہدایت کی ہے کہ ان تمام اساتذہ کے کوائف جمع کئے جائیں جن کے بچے پرائیویٹ اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز سے لیکر چوکیداروں تک محکمہ تعلیم کے تمام ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے بچوں کے بارے میں کوائف فراہم کئے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 755382

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/755382/خیبر-پختونخوا-سرکاری-اساتذہ-کو-اپنے-بچے-گورنمنٹ-اسکولوں-میں-داخل-کرانیکی-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org