0
Friday 12 Oct 2018 11:49

خیبر پختونخوا، سرکاری اساتذہ کو اپنے بچے گورنمنٹ اسکولوں میں داخل کرانیکی ہدایت

خیبر پختونخوا، سرکاری اساتذہ کو اپنے بچے گورنمنٹ اسکولوں میں داخل کرانیکی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں محکمہ تعلیم نے سرکاری اساتذہ کو ہدایت کی ہے کہ اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کرائیں۔ وزیر تعلیم خیبر پختونخوا ضیاءاللہ بنگش کا کہنا ہے کہ یہ اقدام محکمہ تعلیم میں بہتری کیلئے اٹھایا گیا ہے، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ دیگر سرکاری ملازمین اور عوامی نمائندوں کے بچوں کو پابند کیوں نہیں کیا گیا۔ محکمہ تعلیم نے ہدایت کی ہے کہ ان تمام اساتذہ کے کوائف جمع کئے جائیں جن کے بچے پرائیویٹ اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز سے لیکر چوکیداروں تک محکمہ تعلیم کے تمام ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے بچوں کے بارے میں کوائف فراہم کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 755382
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش