0
Friday 12 Oct 2018 11:53

پشاور، طالبعلم پر تشدد کرنیوالا اسکول ٹیچر گرفتار

پشاور، طالبعلم پر تشدد کرنیوالا اسکول ٹیچر گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں طالبعلم پر تشدد کا معاملہ سامنے آنے پر ڈائریکٹر ایجوکیشن نے اسکول ٹیچر کو معطل کر دیا، جبکہ پولیس نے ٹیچر کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ ٹیچر نے اسکول میں ایک طالبعلم کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس پر ڈائریکٹر ایجوکیشن نے نوٹس لیتے ہوئے ٹیچر کو معطل کر دیا۔ دوسری جانب پولیس بھی حرکت میں آئی اور ٹیچر کو پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن نے کہا ہے کہ طلبہ پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ایسا کرنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 755383
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش