0
Friday 12 Oct 2018 12:14

جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 3 اہلکار شہید اور 4 زخمی

جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 3 اہلکار شہید اور 4 زخمی
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق واقعہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل تنگی بدین زئی میں پیش آیا جہاں زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 4 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اہلکار سرچنگ کے بعد واپس آرہے تھے کہ بارودی سرنگ پھٹ گئی۔ شہید ہونے والوں میں صوبیدار خالق، نائیک اسد اور سپاہی رحمان شامل ہیں۔ دھماکے کے باعث سپاہی تنویر، سپاہی مبشر اور دیگر دو زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 755385
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش