0
Friday 12 Oct 2018 15:22

پی ٹی اے غیر تصدیق شدہ موبائل فونز 20 اکتوبر کو بلاک کر دیگا

پی ٹی اے غیر تصدیق شدہ موبائل فونز 20 اکتوبر کو بلاک کر دیگا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اٹھارٹی (پی ٹی اے) نے بغیر تصدیق شدہ موبائل فونز کو 20 اکتوبر کے بعد بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی اے نے موبائل صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اگر 20 اکتوبر کے بعد بھی جو صارفین اپنے فون کی تصدیق نہیں کرائیں گے تو ان کے فونز بند کر دیے جائیں گے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ گھر بیٹھے ہی موبائل فون کے ڈیوائسز کے اوریجنل ہونے کی تصدیق کی جا سکے گی۔  موبائل صارف اپنے موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر ٹیکسٹ میسج کے ذریعے ایٹ فور ایٹ فور(8484) پر بھیج کر اپنے ڈیوائس کی تصدیق کر سکتا ہے۔ موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر موبائل فون سےاسٹار ہیش زیرو سکس ہیش (#06#*) ڈائل کرکے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ موبائل ڈیوائسز کی تصدیق پی ٹی اے کی ویب سائٹ سے بھی کی جا سکتی ہے جبکہ گوگل پلے سے اپنے موبائل کی تصدیق کے لیے ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔ اگر تصدیق کے بعد پہلا رزلٹ IMEI Compliant آتا ہے تو اس کا مطلب ہے آپ کا موبائل پی ٹی اے سے تصدیق شدہ ہے اور 20 اکتوبر کے بعد بلاک نہیں ہو گا۔ اگر رزلٹ Valid IMEI آتا ہے، تو آپ کو اپنا موبائل پی ٹی اے سے رجسٹر کرانا پڑے گا ورنہ فون بلاک ہو جائے گا۔ اگر رزلٹ Invalid IMEI آتا ہے تو اسکا مطلب ہے کہ آپ جعلی/ ٹیمپر شدہ موبائل استعمال کر رہے ہیں، اس کی تصدیق نہیں ہو سکتی اور یہ 20 اکتوبر کے بعد بلاک ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 755392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش