QR CodeQR Code

عمران حکومت نے وعدے پورے نہ کئے تو انکا حال (ن) لیگ اور پی پی پی سے زیادہ بھیانک ہوگا، علامہ مقصود ڈومکی

12 Oct 2018 18:18

اپنے ایک بیان میں مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ قومی دولت لوٹنے والوں کے احتساب سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، ملک و قوم کے خائن آل شریف کی گرفتاریاں عوامی امنگوں کے عین مطابق ہیں، غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا بلاتفریق احتساب ہونا چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی کا کہنا ہے کہ قومی دولت لوٹنے والوں کے احتساب سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، ملک و قوم کے خائن آل شریف کی گرفتاریاں عوامی امنگوں کے عین مطابق ہیں، غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا بلاتفریق احتساب ہونا چاہیئے۔ اپنے ایک بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت اپنے منشور اور اعلانات میں کرپشن کے خلاف بات کرتی نظر آتی ہے، مگر جب بھی ان کے خلاف کوئی احتسابی کارروائی کی جاتی ہے، تو اسے انتقامی کارروائی قرار دیکر اسے جمہوریت کے خلاف سازش کا راگ الاپنا شروع کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ ادوار کی لوٹ مار نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے، مہنگائی، بے روزگاری اور ٹیکسوں کی بھرمار نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی نئی حکومت سے بہت سی امیدیں وابسطہ ہیں، عام عوام کو ریلیف دینے میں موجودہ حکومت کامیاب نہ ہوئی تو عوامی ردعمل کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہے، حکمران اپنے کئے وعدوں کی تکمیل میں کوتاہی برتنے سے گریز کریں، ورنہ ان کا حال (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی سے زیادہ بھیانک ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 755418

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/755418/عمران-حکومت-نے-وعدے-پورے-نہ-کئے-انکا-حال-ن-لیگ-اور-پی-سے-زیادہ-بھیانک-ہوگا-علامہ-مقصود-ڈومکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org