0
Friday 12 Oct 2018 18:55

ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ڈیم کی تعمیری لاگت 153 ارب روپے بڑھ گئی ہے، مفتاح اسماعیل

ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ڈیم کی تعمیری لاگت 153 ارب روپے بڑھ گئی ہے، مفتاح اسماعیل
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ڈالر کی قدر میں 9 روپے اضافے کی وجہ سے ڈیم کی تعمیری لاگت 153 ارب روپے بڑھ گئی ہے۔ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ پی ٹی آئی حکومت کی نیت پر کوئی شک ہے، مگر اب تحریک انصاف کو تسلیم کرنا چاہیئے کہ وہ ملک کی سربراہ جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قدر میں 9 روپے کا اضافہ بڑی بات اور نااہلی ہے، مگر تحریک انصاف کے لوگ یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ڈالر کی قیمت 140 روپے تک جائے گی۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان کیوں نہیں بتا رہے کہ ڈالر بڑھنے سے 900 ارب کا نقصان کس وجہ سے ہوا ہے، روپے کی قدر میں کمی کے باعث ڈیم کی تخمینہ لاگت بھی 153 ارب روپے تک بڑھ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 755427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش