QR CodeQR Code

غیر قانونی بھرتیاں، سابق ٹی ایم او کوہاٹ سمیت 2 ملزم عدم ثبوت پر بری

12 Oct 2018 19:58

نیب کے مطابق سابق ٹی ایم او کوہاٹ حال ٹی ایم او ہری پور محمد شعیب، غنی الرحمان اور رضا بنگش پر الزام تھا کہ انہوں نے دوران ملازمت غیر قانونی طریقے سے بھرتیاں کی تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت پشاور کی جج منیرہ عباسی نے غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں ملوث سابق تحصیل میونسپل آفیسر (ٹی ایم او) کوہاٹ سمیت دیگر دو ملزمان کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ نیب کے مطابق سابق ٹی ایم او کوہاٹ حال ٹی ایم او ہری پور محمد شعیب، غنی الرحمان اور رضا بنگش پر الزام تھا کہ انہوں نے دوران ملازمت غیر قانونی طریقے سے بھرتیاں کی تھیں۔ ملزمان نے دوران ٹرائل عدالت میں ثبوت ناکافی ہونے اور شواہد نہ ہونے سے عدالت کو دفعہ 265k کے تحت بریت کی درخواست دی۔


خبر کا کوڈ: 755438

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/755438/غیر-قانونی-بھرتیاں-سابق-ٹی-ایم-او-کوہاٹ-سمیت-2-ملزم-عدم-ثبوت-پر-بری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org