0
Friday 12 Oct 2018 20:10

کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ڈاکٹر شدید زخمی

کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ڈاکٹر شدید زخمی
اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک ہیومیو پیتھک ڈاکٹر کو زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق قیصر عباس نامی ڈاکٹر آج صبح اپنے کلینک میں داخل ہو رہے تھے، جب نامعلوم افراد نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر قیصر عباس کو زخمی حالت میں کوہاٹ ہسپتال پہنچایا گیا، تاہم حالت نازک ہونے کی وجہ سے انہیں پشاور منتقل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق مقتول عباس کا تعلق ہنگو کے رئیسان نامی علاقے سے ہے جبکہ کوہاٹ میں وہ پریکٹس کرتے ہیں۔ دوسری جانب زخمی کی کسی کے ساتھ ذاتی دشمنی یا مخاصمت کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 755440
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش