0
Friday 12 Oct 2018 23:32

کراچی، کچرا چننے والے افغانی گاڑیوں سے سامان چوری کرنے لگے

کراچی، کچرا چننے والے افغانی گاڑیوں سے سامان چوری کرنے لگے
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات گئے کچرا چننے کے بہانے گھومنے والے گاڑیوں سے قیمتی سامان چوری کی وارداتوں میں ملوث نکلے۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے میں گھر کے باہر کھڑی ہوئی گاڑی سے قیمتی سامان نکالنے کی سی سی ٹی وی کی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے، جس میں ایک ملزم نارتھ کراچی کے علاقے میں گھر کے باہر کھڑی ہوئی گاڑی کا شیشہ کھول کر اس میں داخل ہوتا ہے اور ڈیش بورڈ سے قیمتی سامان نکل کر اپنے دوسرے ساتھی، جو کہ تھیلے کے ہمراہ ہوتا ہے، سامان اس میں ڈال کر فرار ہو جاتے ہیں۔ شہر میں رات گئے افغانی نوعمر لڑکے اپنے کندھے پر تھیلا لٹکائے ہوئے گھومتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، جو یہ ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ گھروں کے باہر پڑا ہوا کچرا چن رہے اور وہ موقع پاتے ہی گھروں کے باہر کھڑی ہوئی گاڑیوں کے سائیڈ گلاسز کے علاوہ گاڑیوں کے شیشے توڑ کر ان میں داخل ہو کر قیمتی سامان بھی نکال لیتے ہیں اور ان تمام کارروائی میں انھیں پولیس کا کوئی ڈر و خوف نہیں ہوتا۔
خبر کا کوڈ : 755462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش