0
Saturday 13 Oct 2018 10:19

گورنر ہاؤس پشاور میں شجرکاری مہم کا افتتاح

گورنر ہاؤس پشاور میں شجرکاری مہم کا افتتاح
اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق حکومت گرین پاکستان منصوبے کے تحت شجرکاری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، جبکہ موسم خزان میں صوبے میں 1 لاکھ زیتون اور مورنیگا سمیت دیگر پھلدار درخت لگائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس پشاور میں موسم خزان کی شجرکاری مہم کی افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر کو صوبے میں شجرکاری مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ گورنر کو بتایا گیا کہ نیشنل بنک آف پاکستان صوبائی محکمہ زراعت و جنگلات کو 1 لاکھ پھلدار پودے فراہم کرے گا، جنہیں سازگار آب و ہوا کے مطابق متعلقہ علاقوں میں لگایا جائے گا۔ گورنر نے اس موقع پر گورنر ہاؤس کے لان میں زیتون کا پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ گورنر نے کہا کہ پھلدار درخت لگانے سے نہ صرف علاقہ سرسبز و شاداب ہوگا بلکہ پھلوں کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا۔ تقریب میں صوبائی وزیر جنگلات اشتیاق ارمڑ، ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی محمود جان، صوبائی مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش، اراکین قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی اور اقبال آفریدی، صدر نیشنل بینک آف پاکستان طارق جمیل اور ریجنل ہیڈ صائمہ رحیم کے علاوہ محکمہ جنگلات کے متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 755496
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش