QR CodeQR Code

بھٹکے ہوئے نوجوان قومی دھارے میں شامل ہوکر سی پیک سے فائدہ اٹھائیں، جنرل عاصم سلیم باجوہ

13 Oct 2018 14:32

گوادر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈ کا کہنا تھا کہ بلاسود قرضہ حاصل کرنیکے بعد ماہی گیر اپنے روزگار میں مزید بہتری لاسکتے ہیں۔ غیر قانونی ٹرالرنگ سے ماہی گیروں کے روزگار پر منفی اثرات سے بھی آگاہ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بلاسود قرضہ کی فراہمی ماہی گیروں کی معاشرتی اور معاشی ترقی کو ممکن بنانے کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی۔ غیر قانونی ٹرالرنگ کے خاتمہ کے لئے پا کستان نیوی، کوسٹ گارڈز اور میرین ٹائم سکیورٹی ایجنسی کو ذمہ داری دی جائے گی۔ محکمہ فشریز کے ساتھ ملکر ماہی گیروں کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو مستحکم بنایا جائے گا۔ پاک فوج ملکی سلامتی کے مقصد کے ساتھ ساتھ عوام کی فلاح وبہبود اور ان کی ترقی کی کاوشوں میں بھی اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔ دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے ہماری فوج اور عوام نے قربانیاں دی ہیں۔ بھٹکے ہوئے نوجوان قومی دھارے میں شامل ہوں، فنی تربیت فراہم کرینگے۔ سی پیک کے ثمرات سے فائدہ اٹھائیں۔ ان خیالات کا اظہار کمانڈر سدرن کمانڈ عاصم سلیم باجوہ نے 440 برگیڈ گوادر میں ماہی گیروں میں بلاسود قرضہ کی تقسیم کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج داخلی اور بیرونی محاذ سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ اپنے عوام کی ترقی اور فلاح وبہبود کے عظیم کاوشوں سے بھی سرشار ہے۔ ہم عوام کو محفوظ پاکستان دینے کے ساتھ ساتھ ان کے معاشرتی اور معاشی ترقی کے لئے بھی کوشاں ہیں۔ گوادر کے غریب اور مستحق ماہی گیروں میں بلاسود قرضہ کی فراہمی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ماہی گیروں کا مقامی معشیت کے علاوہ ملکی معشیت کے فروغ میں بھی اہم حصہ ہے۔ ہمیں ماہی گیروں کے مسائل کا مکمل ادراک ہے۔ بلاسود قرضہ حاصل کرنے کے بعد ماہی گیر اپنے روزگار میں مز ید بہتری لاسکتے ہیں۔ غیر قانونی ٹرالرنگ سے ماہی گیروں کے روزگار پر منفی اثرات سے بھی آگاہ ہیں۔

وزیراعظم پا کستان کو آرمی چیف اور وزیراعلٰی بلوچستان کی موجودگی میں غیر قانونی ٹرالرنگ سے ماہی گیروں کے روزگار کو پہنچنے والے ناقابل تلافی نقصان سے بھی آگاہ کیا گیا ہے، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ غیر قانونی ٹرالرنگ سے نمٹنے کے لئے پاک نیوی، کوسٹ گارڈز اور میرین ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی مدد لے جائے گی، جس پر بہت جلد عمل درآمد ہوگا۔ پسنی ہاربر کی بحالی کے لئے چائینز حکام سے بات چیت ہو رہی ہے۔ بہت جلد ہاربر کی بھی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔ پاک فوج اور دیگر سکیورٹی اداروں سمیت عوام نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے اپنا آج قوم کی شاندار مستقبل کے لئے قر بان کیا ہے۔ دہشتگردی ہمارا راستہ نہیں روک سکتی، آنے والا دور ترقی کا ہے۔ سی پیک اہمیت کا حامل ہمہ جہتی منصوبہ ہے، جس سے فائدہ اٹھانیکی ضرورت ہے۔ جن لوگوں کے بچے اور ہم نواح پہاڑوں پر چڑھ کر سکیورٹی فوسرز سے لڑ رہے ہیں۔ ان کو سمجھایا جائے کہ وہ قومی دھارے میں شامل ہوں، پاک فوج ان کی ہر طرح کی مدد کرے گی۔ نوجوان گمراہ ہوئے ہیں اور دوسروں کے مفادات کے لئے استعمال ہو رہے ہیں۔ گمراہ نوجوانوں کو پاک فوج فنی تربیت فراہم کرے گی۔ اس حوالے سے حکومت بلوچستان سے ایک اور ایم او یو پر دستخط ہوچکے ہیں۔ اپنے ناراض بچوں کو پہاڑوں سے واپس بلاکر ترقی کے عمل میں شامل کروائیں۔ گوادر میں پانی بحران کے خاتمہ کے لئے پاک فوج مقامی انتظامیہ کے ساتھ ملکر منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

حکومت کے تعاون سے کارواٹ ڈیسلیشنن پلانٹ کو فعال کیا جائے گا، جبکہ نیا پلانٹ بھی تعمیر کیا جائے گا، جس سے روزانہ 22 لاکھ گیلن پانی حاصل ہوسکے گا۔ گوادر پورٹ کے فری زون میں بلوچستان بھر میں دریافت ہونے والے ماربل اور مینرلز کی پروسیسنگ کا عمل بہت جلد گوادر میں ہوگا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی گوادر میں بین الاقوامی نوعیت کا کشتی ریس منعقد کیا جائے گا، جبکہ اس موقع پر مچھلی پکڑنے کے مقابلے بھی ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 755565

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/755565/بھٹکے-ہوئے-نوجوان-قومی-دھارے-میں-شامل-ہوکر-سی-پیک-سے-فائدہ-اٹھائیں-جنرل-عاصم-سلیم-باجوہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org