0
Saturday 13 Oct 2018 15:30

بلوچستان میں سلیکشن کے ذریعے باپ پارٹی کو حکومت دی گئی، جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ

بلوچستان میں سلیکشن کے ذریعے باپ پارٹی کو حکومت دی گئی، جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ ملک کی استحکام کیلئے جمہوریت کی بحالی اور ووٹ کا عزت ضروری ہے۔ موجودہ حکومت نے میاں نواز شریف اور ان کے خاندان کی نیب کے ذریعے کردار کشی شروع کی ہے، جو قابل مذمت ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کیلئے صوبے کے مسئلے حل کرانا چیلنج سے کم نہیں۔ کوئٹہ پریس کلب میں ڈپٹی میئر کوئٹہ محمد یونس بلوچ، سابق اسپیکر حاجی جمال شاہ کاکڑ ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے الیکشن سے قبل مجھے بلوچستان کا قائم مقام صدر بنا دیا۔ الیکشن کا وقت کم ہونے کے باعث میں نے پارٹی کا پروگرام میڈیا کے سامنے لایا اور نہ ہی منشور پیش کر سکیں۔ آج میں نے یہ محسوس کیا کہ بحیثیت صوبائی عہدیدار میں میڈیا کے سامنے جا کر اپنے پارٹی کے پالیسی کو بیان کروں۔ واشک کے دو حلقوں میں 7 اکتوبر کو جو الیکشن ہوا، اس میں ایک حلقے میں ایک شخص شہید ہونے کے بعد کسی نے پولنگ آنے کی زحمت نہیں کی، لیکن دوسرے حلقے میں 2 ہزار کے قریب اسلحہ بردار لوگوں نے آکر حالت خراب کرنے کی کوشش کی۔ اس سے قبل جب عام الیکشن ہوا تھا تو ہمارے مخالف نے الیکشن مہم کی زحمت تک نہیں کی، لیکن اس کو کامیاب کیا گیا۔

ہمارے صوبے میں سلیکشن کے ذریعے باپ پارٹی کو کامیاب کرکے حکومت ان کے حوالے کیا۔ اب ان کیلئے چیلنج ہے کہ وہ صوبے کے مسائل اور امن وامان کے بحالی کیلئے کیا اقدامات کرینگے۔ اس صوبے میں امن اامان کی بحالی کیلئے سکیورٹی فورسز اور عوام نے جو قربانیاں دی ہے، ان کو ہم رائیگاں نہیں ہونے دینگے۔ میاں برادری کے خلاف جو کردار کشی نیب کے ذریعے شروع کی ہے، اس پر ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ بلوچستان کے عوام کی جانب سے میاں محمد نواز شریف اور شہباز شریف کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ ہے اور بطور یکجہتی ہم اعلان کرتے ہیں کہ اگر حکومت نے میاں برادران کے خلاف رویہ تبدیل نہیں کیا اور مرکزی قیادت نے حکومت کے خلاف احتجاج کی کال دی تو ہم بھرپور ساتھ دیتے ہوئے احتجاج کرینگے۔ حکومت ہمارے خلاف جتنے بھی سازش کریں، ایک دن ہمیں ضرور انصاف ملے گا۔
خبر کا کوڈ : 755586
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش