QR CodeQR Code

کرم اساتذہ کا پاراچنار ایجوکیشن آفیسر کیخلاف احتجاج

13 Oct 2018 19:24

اساتذہ نے ایجوکیشن آفیسر کی جانب سے کیے گئے تبادلے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ ایس ایس ٹی اساتذہ کو بلاتاخیر سنیارٹی اور پروموشن دینے اور سائنس و آرٹس کے تفریق ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کے اساتذہ نے ایجوکیشن آفیسر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ایجوکیشن آفیسر کے تبادلے کا مطالبہ کیا۔ ایجوکیشن آفیسر پاراچنار سید حسین آفریدی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، اساتذہ نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جس پر ایجوکیشن آفیسر کے خلاف مختلف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے ایجوکیشن آفیسر کے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرے سے قبل مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کرم ویلی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر سید زاہد حسین، سیکٹری جنرل محمد حسین، امجد حسین، سید گلفام حسین اور مشتاق حسین نے کہا کہ ایجوکیشن آفیسر بیسٹ ٹیچر ایوارڈ ٹیچرز کی بجائے افیسرز میں تقسیم کیا اور سینئر ٹیچرز کی پروموشن میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔ اساتذہ نے اعلان کیا کہ اگر ایجوکیشن آفیسر کو تبدیل نہ کیا گیا تو احتجاجاً تمام تعلیمی ادارے بند کردیں گے۔ اساتذہ نے کہا کہ ایجوکیشن آفیسر ہفتے میں 3 دن ڈیوٹی اور 4 دن چھٹی کرتا ہے۔ اساتذہ نے ایجوکیشن آفیسر کی جانب سے کیے گئے تبادلے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ ایس ایس ٹی اساتذہ کو بلاتاخیر سنیارٹی اور پروموشن دینے اور سائنس و آرٹس کے تفریق ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن میں مزید کوتاہی اور سستی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام ترقی پانے والے اساتذہ کے حکم نامے اپریل سے جاری کئے جائیں اور کنونس الاؤنس کٹوتی ختم کرکے ٹیچنگ الاؤنس بھی بحال کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 755594

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/755594/کرم-اساتذہ-کا-پاراچنار-ایجوکیشن-آفیسر-کیخلاف-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org