0
Saturday 13 Oct 2018 21:08

موٹر وے پولیس ایک ایسا ادارہ ہے جس پر پورے ملک کو فخر ہے، مراد سعید

موٹر وے پولیس ایک ایسا ادارہ ہے جس پر پورے ملک کو فخر ہے، مراد سعید
اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ موٹر وے پولیس ایک ایسا ادارہ ہے جس پر پورے ملک کو فخر ہے، ترقی پانے والے افسران کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں موٹر وے پولیس کے افسران و اہلکاروں کو رینک لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر آئی جی موٹر ویز پولیس اے ڈی خواجہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ موٹر وے پولیس کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کروایا جائے گا، اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو ریوارڈ سے نوازا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہیں ہمارا قومی اثاثہ ہیں اور ان کی حفاظت ہمارا قومی فریضہ ہے، گرین پاکستان اور کلین پاکستان مہم میں بھرپور حصہ لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 755638
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش