QR CodeQR Code

حکومت وقت کو اپنے تجربے کی روشنی میں عوامی مسائل کے حل میں مدد فراہم کریں گے، مصطفٰی کمال

13 Oct 2018 21:17

پاکستان ہاؤس سے جاری بیان میں چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ ہمارے ساتھ پاکستان کی بہتری کے لئے جڑنے والے کارکنان ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، ہم کسی سے لڑنے نہیں بلکہ دلوں کو جوڑنے آئے ہیں تاکہ ایک پر امن معاشرہ وجود میں آئے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفٰی کمال نے ضمنی انتخابات کے لئے کامیاب رابطہ مہم چلانے پر اپنے پارٹی کارکنان کے عزم و حوصلے کو سراہا ہے۔ پاکستان ہاؤس سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے نظریئے کو سمجھ کر ہمارے ساتھ پاکستان کی بہتری کے لئے جڑنے والے کارکنان ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، ہم کسی سے لڑنے نہیں بلکہ دلوں کو جوڑنے آئے ہیں تاکہ ایک پر امن معاشرہ وجود میں آئے جہاں سب پاکستانی مل کر بلا تفریق رنگ، نسل اور مذہب کے اپنے بنیادی مسائل کے حل اور ایک بہتر مستقبل کی جدوجہد کرسکیں اور اس میں ہم دو سالوں میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سید مصطفٰی کمال نے پارٹی صدر انیس قائم خانی، سیکرٹری جنرل رضا ہارون، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور اراکین نیشنل کونسل کے ہمراہ کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کراچی کی روشنیاں ماضی کی طرح بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں، ہم کسی کے مخالف نہیں ہیں بلکہ ملک اور عوام کی بہتری اور خوشحالی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، این اے 243 کی عوام نے موقع دیا تو حکومت وقت کو اپنے تجربے کی روشنی میں عوامی مسائل کے حل میں مدد فراہم کریں گے، تاکہ کراچی کی روشنیاں مزید تیزی سے بحال ہوں اور ملک ترقی کرے۔ انہوں نے رابطہ مہم میں این اے 243 کی عوام کا بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور ملک و قوم کی سچے جذبے اور نیک نیتی کے ساتھ خدمت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 755642

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/755642/حکومت-وقت-کو-اپنے-تجربے-کی-روشنی-میں-عوامی-مسائل-کے-حل-مدد-فراہم-کریں-گے-مصطف-ی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org