0
Sunday 14 Oct 2018 09:26

سائبر حملہ، امریکی محکمہ دفاع کا سفری ریکارڈ چوری

سائبر حملہ، امریکی محکمہ دفاع کا سفری ریکارڈ چوری
اسلام ٹائمز۔ امریکی فوج کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ نامعلوم ہیکرز نے امریکی محکمہ دفاع پر سائبر حملہ کر کے سفری ریکارڈز چوری کر لیے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق سائبر حملہ آورں نے 30 ہزار اہلکاروں کے ذاتی اور کریڈٹ کارڈ ڈیٹا تک رسائی حاصل کی ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے ایک اہلکار کے مطابق پینٹاگون کو اس ہیکنگ کے بارے میں 4 اکتوبر کو معلوم ہوا تھا، تاہم یہ ہیکنگ ممکنہ طور پر کئی ماہ پہلے ہوئی تھی۔ امریکی محکمہ دفاع کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نقصان سے پیدا ہونے والے خطرات کا اندازہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور متاثرہ افراد کو اس حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہیکنگ کا حجم اور ہیکرز کی شناخت جاننے کے لیے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب ملکی حکومت کی طرف سے جاری ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ میں امریکا کے اہم ہتھیاروں کے نظاموں کو ہیکرز سے محفوظ بنانے میں سست روی پر محکمہ دفاع کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ چین اور روس کی جانب سے بڑے پیمانے پر سائبر حملوں کے بڑھتے ہوئے تحفظات کے تناظر میں امریکی فوج کے لیے سائبر سیکورٹی ایک اہم ترین ترجیح بن چکی ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق روزانہ ہزاروں مرتبہ اس کے کمپیوٹر نظام پر حملوں کی کوشش کی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 755672
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش