0
Sunday 14 Oct 2018 12:20

آغا علی رضوی کو ہراساں کرنیکی کوشش کی گئی تو بھرپور مزاحمت کریں گے، مولانا سلطان رئیس

آغا علی رضوی کو ہراساں کرنیکی کوشش کی گئی تو بھرپور مزاحمت کریں گے، مولانا سلطان رئیس
اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے سربراہ مولانا سلطان رئیس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جی بی کے بائیس لاکھ عوام کی آواز اور عوامی ایکشن کمیٹی کے سینئر رہنماء آغا علی رضوی کو شیڈول فور کے سلسلے میں ہراساں کرنے یا انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو کسی قسم کو سمجھوتہ نہیں ہوگا اور کھلی مزاحمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کو بھی یہ سوچنا چاہیے کہ جب ہم نے شیڈول فور کے خلاف عدالت سے رجوع کیا ہے اور پٹیشن دائر کیا ہوا ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ گلگت بلتستان میں شیڈول فور کا نفاذ غیر قانونی اور غیر آئینی عمل ہے۔ اس غیر قانونی عمل کے خلاف جب ہم کورٹ گئے ہیں تو انہیں انہیں کورٹ کا احترام کرنا چاہیے۔ مولانا سلطان رئیس نے کہا کہ اداروں کو عدالت اور عوامی جذبات کا احترام کرتے ہوئے اپنے ہاتھ محدود کرنا چاہیے، اگر کسی قسم کی غلطی کی گئی تو انہیں اس چیز کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں شیڈول فور کو عوامی حقوق کے لیے آواز اٹھانے والوں کے خلاف استعمال کرنا انتہائی افسوسناک عمل ہے اور فوری طور یہ سلسلہ رک جانا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 755707
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش