0
Sunday 14 Oct 2018 14:42

شمالی وزیرستان، تیل اور گیس تلاش کرنیوالی کمپنی کے 2 اہلکار اغواء

شمالی وزیرستان، تیل اور گیس تلاش کرنیوالی کمپنی کے 2 اہلکار اغواء
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے 2 اہلکاروں کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انجینئر زاہد محمود اور ممتاز علی شاہ کو پاک افغان سرحدی علاقے آباخیل اولام الگاڈ سے اغواء کیا گیا جن کی تلاش کیلئے انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔ سرچ آپریشن میں لیویز، خاصہ دار اور بیٹنی رائفلز کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کارروائی شدت پسندوں کی کارستانی لگ رہی ہے جو مغویوں کو مبینہ طور پر سرحد پار لے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 755754
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش