0
Sunday 14 Oct 2018 18:16

انتہاء پسندی نے پاکستان کے چہرے کو بری طرح متاثر کیا ہے، حاصل خان بزنجو

انتہاء پسندی نے پاکستان کے چہرے کو بری طرح متاثر کیا ہے، حاصل خان بزنجو
اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر وسینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ ملک میں اقلیتوں کو شدید مشکلات ومسائل کا سامنا ہے۔ ریاست اپنا کردار ادا کرنے میں کامیاب دیکھائی نہیں دے رہی ہے۔ اقلیتیں شدید زہنی ونفساتی دباؤ کا شکار ہیں۔ لاہور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب میں نیشنل پارٹی کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان سب کا مشترکہ وطن ہے، جہاں سب کے سماجی وسیاسی حقوق برابر ہیں۔ انتہاء پسندی نے پاکستان کے امیج کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ بڑھتی ہوئی انتہاء پسندی بہت بڑا چیلنج ہے۔ انتہاء پسندی کے بڑھتے ہوئے رجحانات اور عدم برداشت نے سماج کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔ انتہاء پسندی کے خلاف جمہوری سیاسی پارٹیوں اور ریاست کو موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ ملک میں آباد اقلیتوں کو انکے تحفظ کا مکمل یقین دلانا ریاست کی بنیادی زمہ داری ہے۔
خبر کا کوڈ : 755781
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش