QR CodeQR Code

عوامی امنگوں کے برعکس کوئی فیصلہ قبول نہیں کرینگے، مولانا سلطان رئیس

14 Oct 2018 18:14

اپنے ایک بیان میں عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمیں کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پارٹی منشور سے بالاتر ہوکر جی بی کے مستقبل کیلئے سپریم کورٹ سے بہتر فیصلے کا مطالبہ کریں۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین مولانا سلطان رئیس نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے بارے سپریم کورٹ کا فیصلہ عوامی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیئے، کسی آرڈر میں ترمیم یا مک مکا کے ذریعے کسی فیصلے کو عوام بالکل بھی قبول نہیں کرینگے، 1999ء کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدآمد کی حد تک عوامی ایکشن کمیٹی نے وکلاء سے تعاون کا اعلان کیا ہے، عوامی امنگوں کے مطابق فیصلہ آتا ہے تو خیر مقدم کرینگے، ورنہ کسی بھی صورت میں قبول نہیں کرینگے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان میں موجود سیاسی و مذہبی جماعتوں سے کی ذمہ داری بنتی ہے کہ پارٹی منشور سے بالا تر ہوکر گلگت بلتستان کے مستقبل کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان سے بہتر فیصلے کا مطالبہ کریں، آرڈر 2018ء میں ترمیم کرکے کوئی نیا آرڈر قبول نہیں کرینگے، گلگت بلتستان کے معروضی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کی امنگوں کے مطابق فیصلہ دینا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 755804

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/755804/عوامی-امنگوں-کے-برعکس-کوئی-فیصلہ-قبول-نہیں-کرینگے-مولانا-سلطان-رئیس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org