QR CodeQR Code

خواتین کے ووٹ نہ ڈالنے پر 2 حلقوں کے نتائج کالعدم قرار دیئے جانیکا امکان

14 Oct 2018 20:40

ضمنی الیکشن میں چکوال اور نوشہرہ کے حلقوں میں خواتین کے ووٹ کاسٹ نہ کرنیکی شکایات پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا ہے۔ خواتین کے ووٹ کاسٹ کا ٹرن آؤٹ اگر 10 فیصد سے کم ہوا تو الیکشن کے نتائج کالعدم قرار دے دیئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے چکوال اور نوشہرہ میں خواتین کے ووٹوں کی انتہائی کم شرح کا نوٹس لے لیا، دونوں حلقوں کے انتخابی نتائج کالعدم قرار دیئے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضمنی الیکشن میں چکوال اور نوشہرہ کے حلقوں میں خواتین کے ووٹ کاسٹ نہ کرنے کی شکایات پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا ہے۔ خواتین کے ووٹ کاسٹ کا ٹرن آؤٹ اگر 10 فیصد سے کم ہوا تو الیکشن کے نتائج کالعدم قرار دے دیئے جائیں گے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چکوال کے حلقہ این اے 65 میں 4 پولنگ اسٹیشنز پر کوئی خاتون نہیں پہنچی تھی۔ پولنگ اسٹیشنز 402، 404، 405 اور 406 میں ایک بھی ووٹ ایسا نہیں تھا جو کسی خاتون نے کاسٹ کیا ہو۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے علاقے کا دورہ کیا۔ انہوں نے انتخابی امیدواروں اور معززین سے ملاقات کی، خواتین ووٹرز کو پولنگ اسٹشن تک لانے کی یقین دہانی کے باوجود ووٹ کاسٹ نہیں ہوئے۔ دوسری جانب پی کے 61 نوشہرہ میں علاقے کی خواتین کو مقامی جرگے نے ووٹ کاسٹ کرنے سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق آر او نے علاقہ معززین سے مذاکرات کئے لیکن اس کے باوجود خواتین کے ووٹ کاسٹ نہ ہو سکے۔ الیکشن کمیشن نے خواتین کو ووٹ دینے سے روکے جانے کا نوٹس لے لیا ہے۔ ان حلقوں میں خواتین کی ووٹ کاسٹ کا ٹرن آوٹ 10 فیصد سے کم ہوا تو نتائج کالعدم قرار دیئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 755816

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/755816/خواتین-کے-ووٹ-نہ-ڈالنے-پر-2-حلقوں-نتائج-کالعدم-قرار-دیئے-جانیکا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org